ضلع کی عوام کو خوشگوار تفریح کی فراہمی کیلئے جشن بہاراں شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا،

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) ڈپٹی کمشنرمظفرگڑھ آغا ظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے ضلع کی عوام کو صحت مند اور خوشگوار تفریح کی فراہمی کیلئے اس سال بھی میلہ جشن بہاراں اور کلچر ڈے شایان شان طریقہ سے منایا جائے گا۔یہ بات انہوں نے کلچر ڈے اور میلہ جشن بہاراں کے انعقاد کے سلسلے میں ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں 2روزہ جشن بہاراں 14مارچ سے 15مارچ تک فیاض پارک میں منایا جائے گا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عمران شمس کو فوکل پرسن بنایا گیا ہے جو تمام پروگرامز کی نگرانی کریں گے۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ جشن بہاراں کے پروگرام ترتیب دئیے جائیں جس میں عوام کی دلچسپی کو مدنظر رکھا جائے، مرد و خواتین اور بچوں کی تفریح کیلئے علیحدہ علیحدہ پروگرام رکھے جائیں، جس میں پھولوں کو نمائش، ثقافتی پروگرام، میجک شو، ملی نغمے، ٹیبلو، میوزک شو، قوالی، مشاعرہ، کبڈی اور دیگر کھیلوں کے مقابلے شامل کرائے جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جشن بہاراں کے میلہ کو مظفرگڑھ کی یاد گار تقریب بنایا جائے گا۔