مظفرگڑھ۔ 25اپریل(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 اپریل2018ء) مظفرگڑھ ضلع پنجاب بھر میں مال شماری کے اعدادوشمار کے مطابق جانوروں کی تعداد کے لحاظ سے پہلانمبر لے گیا محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کی شبِ وروز محنت اور لگن سے یہ اعزاز حاصل ھوا ان خیالات کا اظہار ڈاکٹر آصف جاہ ناز ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک ضلع مظفرگڑھ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا انکا کہنا تھا کہ محکمہ لائیوسٹاک کی تاریخ میں پہلی بار پورے پنجاب میں مال شماری کا کام تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔مظفرگڑھ ضلع میں محکمہ لائیوسٹاک کے عملہ کی شبِ وروز محنت اور لگن سے مال شماری کا کام قریباً تکمیل کے قریب ہے۔ مال شماری کے اعداد و شمار کو 9211سٹم پر اپ لوڈ کرنے کیلئے عملہ 24گھنٹے مصروفِ عمل ہے۔اب تک کے جمع کردہ اعداد و شمار کے مطابق ضلع مظفرگڑھ میں 622141بھینس، 1202923گائیں ، 438480بھیڑیں ، 1054854بکریاں اور 1640767مرغیاں اور 17843دیگر جانور شامل ہیں۔جن میں گھوڑے ، گدھے اور اونٹ وغیرہ شامل ہیں۔ سیکرٹری لائیوسٹاک نسیم صادق کے ویڑن کے مطابق عملہ نے گھر گھر جا کر پولیو پلان کے مطابق اعداد و شمار اکٹھے کیے۔ جو کہ کسی میعار کے مطابق 100فی صد درست و صحیح ہیں۔ ان اعداد و شمار کے مطابق مظفرگڑھ ضلع میں لائیوسٹاک کی بہتری اور ترقی کیلئے مزید ترقیاتی منصوبہ جات ترتیب دئیے جائیں گے۔ جانور پال حضرات کو چاہیے کہ جدید فارمنگ کے اصولوں کے مطابق بہتر ین نتائج کیلئے محکمہ لائیوسٹاک کی ہدایات کے مطابق جانوروں کی دیکھ بھال اور افزائش کے طریقوں پر عمل کریں۔