ضلع مظفرگڑھ میں وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام میں شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے،رانا گلفام حیدر

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 23 دسمبر2021ء) ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری رانا گلفام حیدر نے کہا ہے کہ ضلع مظفرگڑھ میں ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا کی سرپرستی میں وزیر اعظم پاکستان کے احساس پروگرام میں شہریوں کی رجسٹریشن کا عمل شروع کردیا گیا ہے، جو شہری اس پروگرام سے مستفید ہونا چاہتے ہیں وہ آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ احساس پروگرام کے تحت رجسٹرڈ شہریوں کو اشیاء خوردونوش کی خریدار ی پر مبلغ ایک ہزار روپے کی رعایت ملے گی۔

ڈی او انڈسٹری رانا گلفام حیدر نے مزید بتایا کہ جو دکاندار احساس راشن پروگرام میں شامل ہونا چاہتے ہیں وہ دکاندار بھی اپنی دکان کی آن لائن رجسٹریشن کراسکتے ہیں احساس پروگرام میں شامل دکانداروں کو 8فیصد اضافی کمیشن حکومت ادا کرے گی مزید معلومات کیلئے دکاندار متعلقہ اسسٹنٹ کمشنر آفس یا ڈسٹرکٹ آفس انڈسٹری سے رابطہ کرسکتے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق کو احساس راشن پروگرام کا فوکل پرسن تعینات کیا ہے جو احساس راشن پروگرام کی نگرانی کریں گے۔