ضلع مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل لوڈر رکشوں کی بھرمار نے صورتحال خطرناک بنا دی،فوری نوٹس لینے کا مطالبہ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جون2020ء) ضلع مظفرگڑھ میں موٹر سائیکل لوڈر رکشوں کی بھرمار ہے حفاظتیپی پی اقدامات نہ ہونے کے باعث حادثات میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں کم عمر رکشہ ڈرائیورز نے صورتحال مزید خطرناک بنا دی ہیں شہر میں جگہ جگہ لوڈر رکشے بنانے کی غیرقانونی فیکٹریاں قائم ھیں ایس او پیز کا خیال رکھے بغیر موٹرسائیکل لوڈر رکشے بنائے جارھے ھیں، موٹرسائیکل لوڈر رکشہ کے ڈرائیور زیادہ تر کم عمر بچے ھوتے ھی جو ٹریفک قوانین سے مکمل طور پر ناآشنا ھوتے ھیں اس لئے حادثات کا باعث بنتے ھیں ٹریفک پولیس کے اھلکاروں کا کہنا ھے کہ وہ روزانہ کی بنیاد پر لوڈر رکشوں کے چالان اور جرمانے کرتے ھیں لیکن صورتحال میں کوئی بہتری نہی آ رھی، لوڈر رکشوں کی بھرمار کی وجہ سے شہر میں ٹریفک کا نظام بھی بہت متاثر ھو رھا ھے۔مظفرگڑھ کی چآروں تحصیلوں میں کم و بیش رکشا لوڈروں کی یہی صورتحال ھے۔ محمد علی،سبطین نقوی،مہر نور محمد،اظہر جاوید اور متعدد دیگر شہریوں نے ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او مظفرگڑھ سے موٹرسائیکل لوڈر رکشوں کی بھرمار اور ان کے کم عمر ڈرائیورز کا فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔