بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی،سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ

مظفر گڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جون2020ء) سپرنٹنڈنگ انجینئرمیپکو سرکل مظفر گڑھ انجینئرمہرنذرمحمدڈب نے کہا ہے کہ میپکوسرکل مظفرگڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف آپریشن بلاامتیاز جاری ہے اور بجلی چوروں سے کوئی رعایت نہیں کی جائے گی چاھے وہ کتنے ہی بااثرکیوں نہ ہوں۔انہوں نے کہاکہ میپکو سرکل مظفر گڑھ میں بجلی چوروں کے خلاف ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہی جوکہ ٹاسک فورسزکے ساتھ مل کربجلی چوروں کے خلاف آپریشن کر رہی ہیں،ان ٹیموں کو پولیس کی مدد بھی حاصل ہے۔میپکو سرکل مظفرگڑھ میں خصوصی ٹیموں اورٹاسک فورسز نے بجلی چوروں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے رواں ماہ145 بجلی چوروں کو رنگے ہاتھوں مختلف طریقوں سے بجلی چوری کرتے ہوئے سرکل مظفرگڑھ میں پکڑا اور ان کو 161829یونٹ27لاکھ16ہزار07سو11روپے جرمانہ کیا گیاہے اور68بجلی چوروں کے خلاف ایف آئی آربھی متعلقہ تھانوں میں درج کروائی گئی ہے۔