مظفر گڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 03 جولائی2017ء) حکومت پنجاب کی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور نے فوجداری کی دفعہ 144کے تحت ضلع کی ریونیو حدود میں قائم پبلک مقامات ، ہوٹلوں، ریستوران، پارکس، کیفے اور کلبوں میں شیشہ حقہ کے استعمال پر پابندی عائد کردی ہے جو فوری طور پرنافذ العمل ہوگی ، خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔