صحت عامہ کے حوالہ سے ” ہفتہ صحت “کا انعقاد قابل تحسین ہے، حمادنواز ٹیپو

مظفرگڑھ۔17 فروری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 فروری2018ء)حکومت پنجاب کی جانب سے صحت عامہ کے حوالہ سے ” ہفتہ صحت “کا انعقاد قابل تحسین ہے، ا یسی سرگرمیوں سے عوام میں حفظان صحت سے متعلق شعور بیدار ہوا ہے، یہ بات مقامی ایم پی اے حماد نواز ٹیپو نے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں ہفتہ صحت کا افتتاح کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر چیف ایگزیکٹیو آفیسر صحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی اور ایم ایس ڈی ایچ کیو بھی ان کے ہمراہ تھے، سی ای اوصحت ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے کہا کہ ہفتہ صحت کے ثمرات عا م آدمی تک پہچانا اہم چیلنج ہے ،انشاء اللہ محکمہ صحت کے ملازمین اپنی ذمہ داری ادا کرنے کیلئے پرعزم ہیں، انہوں نے بتا یا کہ حکومت پنجاب کی ہدایات کی روشنی میںا نیس سے چوبیس فروری تک صحت عامہ کے حوالہ سے بائیس مراکز صحت بشمول ضلع و تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں دوسرا ہفتہ صحت کا انعقاد کیا جائیگا جس کے تحت عوام الناس کی صحت کا جائزہ لیا جائیگا اس سلسلہ میں ہر سینٹر پر آٹھ سکریننگ ڈیسک قائم کئے جائیں گے ڈیسک نمبر ایک رجسٹریشن ،دوسرا جسمانی خدوخال کے معائنہ ،تیسرا بچوں کے معائنہ و و ویکسینیشن ، چوتھا پھیپھڑوں کی صحت کے معائنہ، پانچواں خون کے معائنہ ،چھٹا معالج سے مشاورت اور علاج سے متعلق تجاویز،ساتواں ٹی بی کی تشخیص ،اٹھاواں حاملہ خواتین کے معائنہ کیلئے مختص ہو گا، ہفتہ کے اختتام پر ہر مرکز صحت پر بچوں میں صحت مقابلہ منعقد کیا جائیگا اور صحت مند بچوں کو تحائف بھی دئیے جائیں گے ان سکریننگ کیمپس میں خدمات کی انجام دہی کیلئے محکمہ صحت کے دو سو سے زائد ڈاکٹرز اور الائیڈ ہیلتھ پروفیشلز کو خصوصی تربیت دی گئی ہے، اس سارے عمل میں شفافیت اورناقص رپورٹنگ کے سدباب کیلئے کیمپس کی کارکردگی کو اًن لائن رپورٹنگ سسٹم سے منسلک کردیا گیا ہے ۔ڈاکٹر شاہد حسین مگسی نے مزید بتایا کہ ڈاکٹر طارق محمود ڈی ایچ او کو ہفتہ صحت کی ذمہ داری جبکہ ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوراڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ کو ماں بچے کی صحت کے متعلق سرگرمیوں کا نگران مقرر کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر سیلم اکبر لغاری ڈی ایچ او (ایچ آر) کو کنڑول روم اور ڈاکٹر اقبال مکول ڈی ایچ او (ایم ایس) کو لاجسٹک کی فراہمی کی ذمہ داری تفویض کی گئی ہے۔ اسکے علاوہ ڈاکٹر کاظم پروگرام ڈائریکٹر ڈی ایچ ڈی سی کو ڈاکٹرز اور پیرامیڈکس کی ٹریننگ کا ٹاسک دیا گیا ہے آخر میں ہفتہ صحت کے سلسلے میں واک کا اہتمام کیا گیا۔