مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) تحریک انصاف کے رکن صوبائی اسمبلی نوابزادہ منصور احمد خان نے ماسٹر ثناء اللہ خان کی طرف سے اپنے اعزاز میں دیئے گئے افطار ڈنر سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حلقہ کی تعمیر و ترقی کا سفر شروع ہو چکا ہے اب تک ملنے والے فنڈز سے متعدد منصوبوں کا آغاز کر دیا گیا ہے شہری اور دیہی علاقوں میں بلا امتیاز ترقیاتی کام کرائے جائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سابق ادوار میں ملک پر قرضوں کا بے تحاشا بوجھ ڈالا گیا اور جب تحریک انصاف کو حکومت ملی تو خزانہ خالی تھا. حکومت جلد ان مسائل پر قابو پا لے گی. اس موقع پر میونسپل کونسلر نوابزادہ محمد بلال خان, ساجد محمودخان سابق ممبر ضلع کونسل,مرید حسین زرگر, سف اللہ خان, حاجی زاہد نوری, سیف اللہ خان لوہانی, فیض بخش چوہان سمیت کارکنان نے شرکت کی۔