مظفرگڑھ ، ماھڑہ شہر میں باثر زمیندار نہری پانی چوری کر کے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی سے محروم کرنے لگے

مظفرگڑھ 23 مئی(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 مئی2019ء) مظفرگڑھ کے قریبی علاقے ماھڑہ شہر میں باثر زمیندار نہری پانی چوری کر کے چھوٹے کاشتکاروں کو پانی سے محروم کرنے لگے نالہ حیدر واہ بہشتی لنک ماہڑہ غربی پر بااثر زمینداروں نے موگے اپنی مرضی سے بڑے کر لئی, لنک نالے سے مبینہ طور پر غیر قانونی کھال بنا لئی. غیر منظور شدہ موگے نکال کر نہری پانی کی چوری دھڑلے سے جاری, ٹیل کے کاشتکار پختہ مائینر ہونے کے باوجود نہری پانی سے محروم, کاشتکار سراپا احتجاج بن گئی.محکمہ انہار مظفرگڑھ کے حکام بے بس, کارروائی سے گریزاں, نالہ حیدر واہ ماہڑہ غربی تحصیل مظفرگڑھ کے درجنوں متاثرہ کاشتکاروں نے وزیراعلی اور صوبائی وزیر آبپاشی پنجاب کے نام درخواستوں میں بتایا کہ نالہ کنکریٹ سے پختہ ہی. علاقے کے بااثر زمیندار جام شہزاد عرف پپو نے اپنے باغ کے لئے بستی اوکاہیں والا برجی نمبر 13.14 سے غیرقانونی اور غیر منظور شدہ کھال بنا رکھا ہی.جام سلیم سابق نائب ناظم کا 5 انچ کا موگہ منظور شدہ ہے لیکن اس نے 12 انچ سائز کا موگہ لگا رکھا ہی. برجی نمبر 9.10 پر چیئرمین جام ظفر کا موگہ ناجائز اور غیر قانونی ہی. جبکہ موگا نمبر 9850 غیر منظور شدہ ہے جس سے مقامی بااثر اور بڑے زمیندار جام اختر, جام ظفر, جام شوکت وغیرہ کا رقبہ سیراب ہوتا ہی. اس پر ظلم یہ کہ محکمہ واٹر منیجمنٹ مظفرگڑھ نے اس سے نکالے گئے غیر قانونی اور غیر پاس شدہ کھال کو لاکھوں روپے کا سرکاری فنڈ لگا کر پختہ بنا دیا ھے اس مائینر سے نہری پانی کی چوری عروج پر ہی.اور ان پانی چوروں کو مبینہ طور پر مقامی ایم این اے کی حمایت حاصل ہی. جبکہ ٹیل پورشن کے کھالہ جات نمبری 11299, 14205 اور 14218 کے کاشتکار پانی سے محروم ہیں اور نہری پانی کی عدم دستیابی کے باعث رقبہ جات بنجر اور باغات سوکھ رہے ہیں. محکمہ انہار لگان پورا وصول کر رہا ہے لیکن نہری پانی چوروں کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی. جس پر ٹیل کے کسانوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلی پنجاب سردار محمد عثمان بزدار سے ناجائز موگے اور کھال بند کرانی, نہری پانی چوروں اور ان کے سرپرست محکمہ انہار کے ملازمین کے خلاف فوری کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ھے�