مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 فروری2020ء) بلدیہ خان گڑھ کے ایڈمنسٹریٹر آصف نواز جتوئی نے کہا ہے کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز فراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں. پنشن فنڈز کا مسئلہ حل کر کے بلدیہ کے پنشنرز کو ریگولر بنیادوں پر دینا شروع کر دیا ہی. جبکہ ترقیاتی منصوبوں کی فزیکل اور لیب چیکنگ کا عمل شروع کیا گیا ہی, جس کنٹریکٹر کا کام ناقص پایا گیا اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی اور اس کی پیمنٹ روک لی جائے گی.اپنے دفتر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کا مسئلہ کا فی حد تک حل کر لیا گیا ہی. آصف نواز نے بتایا کہ جب انہوں نے چارج لیا تو اس وقت بلدیہ خان گڑھ کے اکاؤنٹ میں صرف 7 روپے تھی. جبکہ ماہانہ گرانٹ 35 لاکھ روپے ملتی ہی. سابق چیف آفیسر اور دیگر حکام اکاؤنٹ زیرو کر گئی. بلدیہ پرائیویٹ لوگوں کی لاکھوں روپے کی مقروض تھی.تیل کی سپلائی ,پنشن اور عملہ کی تنخواہیں بند تھیں. بڑی مشکل سے مالی معاملات کو سنبھالا ہی. قرضے ادا کرا رہے ہیں. تیل بحال کرا کے صحت و صفائی کے نظام کو بہتر بنایا ہی. انہوں نے بتایا کہ 5 کروڑ روپے کی مشینری اور دیگر ترقیاتی منصوبوں کے ٹینڈرز لگائے ہیں. اس بارے ایم پی اے نوابزادہ منصور احمد خان کا انہیں تعاون حاصل ہی. جبکہ کلین اینڈ گرین منصوبے پر بھی کام کر رہے ہیں�
Next Post