ایس ایچ او سٹی علی پور عبدالکریم کھوسہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی

مظفرگڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 14 فروری2020ء) ڈی پی اومظفرگڑھ ندیم عباس کی ہدایت پر ڈی ایس پی علی پور کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی علی پور عبدالکریم کھوسہ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائی ایس ایچ او عبدالکریم کھوسہ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ محمد آصف ولد غلام عباس سے رپیٹر 12 بور معہ چار کارتوس جبکہ کہ ظہور احمد د ولد منظور حسین سے پسٹل 30بور معہ ایک گولی برآمد کرکے ان کوگرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اسی طرح سماجی جرائم کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے محمد عمران عبدالرشید عاصم عرف آصف کو جوا کھیلنے پر رنگے ھاتھوں گرفتار کرکے زرداو پر لگی رقم مبلغ 48 ہزار اور 3 موبائل قبضہ پولیس میں لے کر مقدمہ درج کر لیا ہے ۔