شوگر کین سیس کمیٹی کا اجلاس 11نومبرکوہوگا

مظفر گڑھ۔8 نومبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 08 نومبر2016ء) شوگر کین سیس کمیٹی کا اجلاس ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی کی زیر صدارت 11نومبر کو صبح 11بجے ڈی سی او آفس کے کمرہ اجلا س میںمنعقد ہوگا، جس میں محکمہ ہائی وے کے افسران ، شوگر ملز مالکان کے نمائندگان اور کسان نمائندگان شرکت کریں گے۔اجلاس میں شوگر کین سیس کے تحت سڑکوں کی تعمیرو مرمت کے منصوبوں اور کاشتکاروں کی پے منٹ کی ادائیگیوں کا جائزہ لیا جائے گا۔