سیلفی بناتے ہوئے 16سالہ لڑکی دریا میں گرکر جاں بحق

مظفر گڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 23 اگست2018ء) عید کے دوسرے روز 16 سالہ لڑکی دریائے چناب پر سیلفی بناتے ہوئے دریا میں گر کر ڈوب گئی‘ نعش کی تلاش جاری ہے۔انیلہ میراں پور سے اپنے والدین کے ہمراہ شہر سلطان کے قریب دریائے چناب پر عید کے دوسرے دن سیر کیلئے آئی۔ وہ سیلفی بناتے ہوئے اچانک دریا میں گر گئی اور ڈوب کر جاںبحق ہو گئی۔ انیلہ ایف ایس سی کی طالبہ تھی‘ ریسکیو نے نعش کی تلاش شروع کردی۔