مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 01 اکتوبر2018ء) مظفرگڑھ کیسرکاری اسپتال میں زیرعلاج لوک گلوکار جاوید مگسی کا اپنے علاج کے لیے گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں وہ بیماری اور علاج کی سہولیات کی عدم فراہمی پرنرسوں اور ڈاکٹروں کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے۔سرکاری اسپتال کی حالت زار لوک گلوکار جاوید مگسی گانے کی صورت میں منفرد انداز میں بیان کرتے دیکھائی دیتے ہیں۔لوک گلو کار شوگر کے مرض میں مبتلا ہے اور اچانک طبعیت خراب ہونے پر صدر اسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج ہیں۔بیماری اورعلاج کی سہولیات کی عدم فراہمی پرلوک گلوکارگاناگاکرنرسسز اور ڈاکٹر کو اپنی طرف متوجہ کرتے رہے۔جبکہ وہ گانے کے دوران ادویات اور انسولین کی عدم فراہمی کا شکوہ بھی کرتے ہیں۔دوسری طرف صدر اسپتال مظفرگڑھ کے میڈیکل وارڈ میں داخل لوک گلوکارجاوید مگسی کے گانے کومریض اورطبی عملہ بھی سنتارہا۔