مظفر آباد (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔22اگست۔2014ء) سالمیت پاکستان طلباء کنونشن پاکستان کے دشمنوں کے خلاف طبل جنگ ثابت ہو گا۔اے،ٹی،آئی نظریہ پاکستان کا محافظ ہے۔پاکستان کے دشمنوں سے آخر دم تک لڑیں گے۔مسائل کا حل صرف نظامِ مصطفیﷺ میں مضمر ہے۔مرکزی کنونشن میں آزادکشمیر اور پاکستان کے کونے کونے سے طلباء شرکت کریں گے۔ان خیالات کا اظہار ناظم جموں کشمیر انجمن طلباء اسلام راجہ ذاکر خان،انچارج میڈیا سیل محمد حسنین مصطفائی،خالد محمود ضیائی،ناظم ضلع مظفرآباد سید دانیال گیلانی و دیگر نے مرکزی دفتر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انھوں نے کہاانجمن طلباء اسلام گزشتہ نصف صدی سے پاکستان اور نظریہ پاکستان کے دشمنوں سے بر سر پیکار ہے۔”سالمیتِ پاکستان طلباء کنونشن “پاکستان کے دشمنوں کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہو گا۔انجمن طلباء اسلام کے مرکزی کنونشن میں آزاد کشمیر کے تمام اضلاع سمیت پاکستان کے تمام شہروں، کالجز،اور یونیورسٹیز کے طلباء شرکت کریں گے۔انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام پاکستان میں انقلاب نظام مصطفیﷺ کا عملی نفاظ چاہتی ہے۔یہی ایک نظام ہے جس کی بدولت پاکستان کے تمام مسائل حل ہو سکتے ہیں۔ملک میں سیاسی افراتفری،دہشت گردی،فرقہ واریت،انتہا پسندی،بے روزگاری دین ِ اسلام اور نبی مکرمﷺ کی تعلیمات سے دوری کے سبب ہے۔حکمران موجودہ بحرانوں سے نکلنے کے لئے پغمبر اکرم کے بتائے ہوئے سنہری اصولوں پر عمل کریں۔انھوں نے کہا ملک میں بے روزگاری ،غربت،مہنگائی انتہا کوپہنچ چکی ہے غریب کی زندگی اجیرن بن کے رہ گئی ہے لیکن غربت اور مہنگائی کے دور میں ہمارے حکمران عیاشیوں میں مصروف ہیں۔ایسے حالات میں نوجوان نسل کو اپناپازٹیو کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے طلباء برادری مل کر اس ملک کو اندھیروں سے نکالنے کیلئے کوشش کرے۔ انھوں نے کہا انجمن طلباء اسلام نے طلباء اور نوجوانوں کی روحانی ،فکری تربیت کر کے روحانی انقلاب بر پا کیا ہے۔انجمن طلباء اسلام روحانی انقلاب،عشق مصطفیﷺ کے فروغ،نظام مصطفیﷺ کے نفاذ کے لئے اپنا سفر جاری رکھے گی۔