مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 02 جنوری2018ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹرمحمد ارشادالحق نے ریسکیو 1122 مظفرگڑھ کی سالانہ کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی. انہوں نے رپورٹیں بتایا کہ اس سال 2017 میں ریسکیو مظفرگڑھ کی ہیلپ لائن 1122 پر چار لاکھ38ہزار 826 کالز موصول ہوئیں,جن میں 17ہزار512 ایمرجنسیز کو بر وقت رسپانس کرتے ہوئے 21ہزار280 ایمرجنسی سے متاثرہ افراد کو بروقت ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی.رپورٹ میں بتایا گیا کہ4ہزار119 مریضوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی .ایمرجنسی آفیسر کے مطابق 17ہزار512ایمرجنسی میں سی4473 روڈ ٹریفک ایکسڈینٹ ہوئی. انہوں نے بتایا کہ 9682 میڈیکل ایمرجنسیز میں سے 245آگ لگنے کی ایمرجنسیز ہوئیں۔417 کرائم ایمرجنسی جن میں لڑائی جھگڑا ، اور خود کشی کی ایمرجنسی بھی شامل ہیں. 24 پانی میں ڈوبنے کی ایمرجنسی ، 8چھت گرنے کی ایمرجنسی ، ایک (01) بم بلاسٹ بھی شامل ہی.اس کے علاوہ 2662 متفرق ایمرجنسیزہوئیں جن میں زچگی ، اونچائی سے گرنا ، کرنٹ لگنے ، کسی بھی جانور کے کاٹنے وغیرہ کی ایمرجنسیز شامل ہیں.ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر ارشادالحق نے رپورٹ میں بتایا کہ 28 فروری 2017 سے باقاعدہ ہسپتال سے ہسپتال مریضوں کی منتقلی کے لیے ریسکیو1122 کی ایمبولینسز اور عملہ 24 گھنٹے اپنی ڈیوٹی بخوبی سر انجام دیتے رہے ہیں اور 2017 کے آخر تک 12263 مریضوں کو ایک ہسپتال سے دوسرے شہر یا ہسپتال منتقل کیا گیا ہے اور 2018 میں بھی آپ لوگوں کو کسی بھی ایمرجنسی میں تنہا نہیں چھوڑیں گے۔