News

روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن کیلئے 1163 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر ویکسین کریں گی، سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی مظفرگڑھ ڈاکٹر فیاض گوپانگ نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں پولیو خسرہ اور روبیلا جیسی موذی بیماریوں سے بچاؤ کی ویکسینیشن کیلئے 1163 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جاکر  ویکسین  کریں گی۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفس اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں اجلاسوں کی صدارت کرتے ہوئے بتایا کہ پولیو،خسرہ اور روبیلا کی ویکسینیشن مہم  کا آغاز 12 نومبر سے ہو چکا ہے جو 27 نومبر تک جاری رہے گی،ویکسینیش کےلئے 1163 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو گھر گھر جا کر روزانہ ڈیڑھ لاکھ بچوں کو ویکسینیشن کریں گی اور ضلع کے 18 لاکھ 7 ہزار بچوں کی ویکسینیشن کا ہدف پورا کریں گی۔

انہوں نے عوام سے محکمہ صحت کی ٹیموں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا تعاون مستقبل کے معماروں کو موذی امراض اور معزوری سے محفوظ رکھ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے 5 سال کی عمر تک کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلوا کر مستقل معزوری سے بچائیں  اور 9 ماہ سے 15 سال کی عمر تک کے بچوں کو خسرہ اور روبیلا جیسی مہلک امراض سے محفوظ رکھنے کےلئے ویکسینیشن کرائیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت کی ٹیمیں پورے ضلع میں ہر جگہ موجود ہیں تاہم اگر کسی جگہ ٹیم نہ پہنچ سکے تو اس کی نشاندہی کریں محمکہ ان کی نشاندہی پر فوری کارروائی کرے گا۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago