News

حکومت پنجاب عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،سی ای او صحت

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) سی ای او صحت ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،بچوں میں خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض کی روک تھام کیلئے تمام سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں۔  یہ بات انہوں نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے کہا بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے 15 تا 27 نومبر تک قومی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے 18لاکھ 7ہزار75 بچوں کو ان امراض سے بچاؤ کیلئے ویکسین فراہم کی جائے گی ،  اس سلسلہ میں 123 فکسڈ اور 1163 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سیمینار میں ڈی ایچ اوز  ڈاکٹر کاظم خان،ڈاکٹر امیربجش، ڈاکٹر طارق محمود،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیصل رضا، ڈاکٹر اے ڈی خان ڈاکٹر یوسف نسیم یو نیسیف کے نمائندگان ڈاکٹر کنول حبیب خان، لغاری عدنان لغاری میڈیا کوارڈینیٹر نے شرکت کی۔

ماہرین نے اپنے خطاب مہم کی افادیت اور سماجی تعاون کی اہمیت پر زور دیا،  ڈی ایچ کیو میں ہونے والے سیمنار میں ماہر امراض ڈاکٹرز جبکہ ڈی ایچ ڈی سی میں منعقدہ سیمینار میں اساتذہ علماء کرام سماجی تنظیموں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago