News

مصنوعی مہنگائی اورناجائز منافع خوری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، ڈپٹی کمشنر

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) ڈپٹی کمشنر سید موسیٰ رضا نے کہا ہے کہ مصنوعی مہنگائی اورناجائز منافع خوری کو  کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،مہنگائی کرنے والوں، ذخیرہ اندوزوں اور ناجائز منافع خوروں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، چینی کی فروخت کو سرکاری نرخ پر یقینی بنایا جائے گا اس پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، یہ بات انہوں نے ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ہدایت کی کہ ہر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ اپنے علاقے میں مہنگائی اور ناجائز منافع خوری کا ذمہ دار ہوگا۔انہوں نے انجمن تاجران اور کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان کو کہا کہ قیمتوں کا تعین ان کی مشاورت سے کیا جاتا ہے تو اس پر عملدرآمد کو بھی یقینی بنایا جائے۔

اجلاس میں انجمن تاجران، کریانہ ایسوسی ایشن اور صارف کے نمائندگان کی مشاورت سے اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کا تعین کیا گیا جس کا نوٹیفیکیشن ڈپٹی کمشنر جاری کریں گے۔

ڈپٹی کمشنر نے دکانداروں سے بھی اپیل کی کہ وہ مقررکردہ قیمتوں کے مطابق اشیاء خوردو نوش کو فروخت کریں اور نرخ نامہ نمایاں جگہ پر لگائیں، اجلاس میں ڈی او انڈسٹری رانا گلفام،مارکیٹ کمیٹی سے نجیب فیض، صدر انجمن تاجران سید امیر حسن سمیت کریانہ ایسوسی ایشن کے نمائندگان اور صارف نمائندگان نے شرکت کی۔

Faryad

Recent Posts

Independent Candidate Rana Abdul Manan wins PP-272 election

ISLAMABAD, Feb 10 (APP): Independent Candidate, Rana Abdul Manan Sajid has won the Punjab Assembly…

3 months ago

Amir Talal Khan wins NA-178 election

ISLAMABAD, Feb 9 (APP): Pakistan Muslim League Nawaz Candidate Amir Talal Khan has won the…

3 months ago

Jamshed Dasti secures victory with huge margin in NA-175

The Pakistan Tehreek-e-Insaf (PTI) backed independent candidate Jamshed Dasti secured the seat of Muzaffargarh’s National…

3 months ago

Shopkeeper Booked For Making Fake Dacoity Call

MUZAFFARGARH, (Muzaffargarh.City - 28th Jul, 2023 ) : Police claimed to have arrested a shopkeeper…

10 months ago

NAB Hand Over Rs 7.4 Million To Departments After Recovery

MULTAN, (Muzaffargarh.City- 12th Jul, 2023 ): National Accountability Bureau (NAB) Multan handed over Rs. 7.41…

10 months ago

حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیش نظر ریسکیو 1122 کی تیاریاں مکمل

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 06 جولائی2023ء) حالیہ بارشوں اور ممکنہ سیلابی خطرات کے پیشِ نظر…

11 months ago