دکاندار خود تین دن میں تجاوزات ہٹا لیں،اے ڈی ایل جی مظفرگڑھ

خان گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2020ء)اے ڈی ایل جی مظفرگڑھ و ایڈمنسٹریٹر بلدیہ خان گڑھ آصف نواز جتوئی نے انجمن تاجران خان گڑھ کے عہدے داران کے ساتھ ایک میٹنگ میں متنبہ کیا ہے کہ دکاندار ازخود تین دن میں تجاوزات ہٹا لیں. اس کے بعد کارروائی عمل میں لائی جائے گی.اجلاس میں صدر رضوان کورا, جنرل سیکرٹری خضر اکرام, سید عامر شاہ, خواجہ عبدالکریم سمیت تاجر راہنماؤں نے شرکت کی. جبکہ ایڈمنسٹریٹر سے صدر متحدہ شہری محاذ خان گڑھ رانا سہیل فرزند نے بھی ملاقات کی اور انہیں بتایا کہ شہر کی گلیوں اور سڑکوں پر لوگوں نے غیرقانونی ریمپس بنا رکھے ہیں جو خطرناک اور حادثات کا باعث بن رہے ہیں. جس پر انہوں نے ریمپس ختم کرانے کی یقین دہانی کرائی۔