خان گڑھ کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ قریشی میں دو لڑکیاں دریائے چناب کے سیلابی پانی میں بہہ گئیں‘ ایک جاں بحق‘ دوسری کی جان بچالی گئی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔11ستمبر۔2014ء) خان گڑھ کے نواحی علاقہ ٹھٹھہ قریشی میں دو لڑکیاں دریائے چناب کے سیلابی پانی میں بہہ گئیں‘ ایک جاں بحق‘ دوسری کی جان بچالی گئی۔تفصیلات کے مطابق ٹھٹھہ قریشی کی رہائشی اٹھارہ سالہ نسرین بی بی اور سولہ سالہ رابعہ بی بی اپنی دیگر رشتہ دار خواتین کے ہمراہ جمعرات کی صبح گھر سے سیلابی علاقے میں کھڑی کپاس کی چنائی کیلئے نکلیں تو پانی کے تیز بہاؤ سے رابعہ اور نسرین پھسل کر پانی میں گرگئیں جس سے نسرین ڈوب کر جاں بحق ہوگئی جبکہ رابعہ کو بچالیا گیا۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم نے دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد نسرین کی لاش تلاش کرلی۔