خان گڑھ پولیس کی کاروائی۔ بھاری مقدار میں شراب برآمد ۔ایک ملزم گرفتار

مظفر گڑھ۔24 اگست(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 24 اگست2018ء) تھانہ خانگڑھ کی پولیس نے مونڈکا چوکی کی حدود کے موضع دولت پور میں عید پر سٹاک کی گئی شراب کی بھاری کھیپ پکڑ لی ۔تفصیلات کے مطابق پولیس نے ایس ایچ او عارف حسین شاہ کی سربراہی میں ٹیم نے چھاپہ مارا ۔کارروائی میں شراب پیک کرنے والی مشین،پولی تھین،سینسز،34 کین،2ڈرم،اور 1200لٹر شراب پکڑی گئی۔منشیات فروش مشتاق احمد کو موقع سے گرفتار کرلیا گیا جبکہ تین ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگئے۔تھانہ خانگڑھ پولیس نے بھاری مقدار شراب اور آلات شراب قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا۔