مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 ستمبر2019ء) صوبائی مشیربرائے جنگلات و فشریز مخدوم حسن رضا نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب ڈینگی کے تدارک کیلئے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے ضلع مظفرگڑھ میں ڈینگی سے بچاؤ کیلئے بروقت اور موثر اقدامات قابل تحسین ہیں یہ بات انہوں نے ڈینگی کے تدارک کے سلسلہ میں منعقدہ جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی انہوں نے ڈینگی سے متاثرہ افراد کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرنے پر ضلعی انتظامیہ، محکمہ صحت اور ایم ایس کے اقدمات کو سراہا،اجلاس میں محکمہ صحت کی جانب سے ڈاکٹر مہر اقبال ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ ڈاکٹر کاظم خان ڈاکٹر امتیاز علیم ڈی ایچ اوز ڈاکٹر اے ڈی ڈپٹی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد ریاض ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر آئی آر ایم این سی ایچ سراج احمد عدنان لغاری میڈیا کوآرڈینیٹر رانا جمیل نوید شاہ کے علاوہ ڈی او ماحولیات نے شرکت کی، مخدوم حسن رضا نے ڈینگی سے متعلقہ دیگر محکمہ جات کی عدم دلچسپی پر سخت برہمی کا اظہار کیا، قبل ازیں ڈاکٹر کاظم خان اور ڈاکٹر امتیاز علیم نے شرکائ اجلاس کو ضلع مظفرگڑھ میں ڈینگی کی صورت حال سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اب تک مظفرگڑھ سے متعلقہ پندرہ کیسز رپورٹ ہوئے جو کہ دیگر اضلاع میں مزدوری یا کام کرتے تھے اس وقت تین مریض ڈی ایچ کیو ہسپتال مظفرگڑھ میں زیر علاج ہیں جبکہ دیگر صحت یاب ہو چکے ہیں بعدازاں مخدوم حسن رضا نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ میں قائم ڈینگی وارڈ کا معائنہ کیا وہاں داخل مریضوں اور انکے لواحقین نے طبی سہولیات کی فراہمی پر اطمینان کا اظہار کیا مخدوم حسن رضا نے ادویات کی فراہمی وارڈ کی صفائی پر ضلعی انتظامیہ اور ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا۔