مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) سی ای او صحت ڈاکٹر محمد فیاض نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے،بچوں میں خسرہ اور روبیلا جیسی موذی امراض کی روک تھام کیلئے تمام سماجی طبقات مثبت کردار ادا کریں۔ یہ بات انہوں نے خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کی قومی مہم کے سلسلہ میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
انہوں نے کہا بچوں کو خسرہ اور روبیلا سے بچاؤ کیلئے 15 تا 27 نومبر تک قومی مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے مہم کے دوران 9 ماہ سے 15 سال تک کے 18لاکھ 7ہزار75 بچوں کو ان امراض سے بچاؤ کیلئے ویکسین فراہم کی جائے گی ، اس سلسلہ میں 123 فکسڈ اور 1163 موبائل ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں۔سیمینار میں ڈی ایچ اوز ڈاکٹر کاظم خان،ڈاکٹر امیربجش، ڈاکٹر طارق محمود،ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال ڈاکٹر فیصل رضا، ڈاکٹر اے ڈی خان ڈاکٹر یوسف نسیم یو نیسیف کے نمائندگان ڈاکٹر کنول حبیب خان، لغاری عدنان لغاری میڈیا کوارڈینیٹر نے شرکت کی۔