لائن سٹاف محکمہ کے لیئے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے،ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ

مظفرگڑھ(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 09 نومبر2021ء) ڈپٹی ڈائریکٹرٹیکنیکل میپکوسرکل مظفرگڑھ انجینئر محمدنعیم آخترسامٹیہ نے کہاہے کہ لائن سٹاف محکمہ  کے لیئے  ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے اور ہمارا سرمایہ ہے اسکی زندگی اسکے خاندان اورکمپنی کے لئے اشدضروری ہے۔ لائن سٹاف کوسہولیات فراہم کرنااورانکی قیمتی جانوں کاتحفظ کرناہمارافرض ہے۔

محکمہ میں تمام سٹاف ایک خاندان کی طرح رہ رہے ہیں اورسٹاف کی زندگیاں انتظامیہ کوعزیزہیں۔لائن سٹاف فیلڈمیں کام کرنے سے قبل ٹی اینڈپی چیک کریں اورکھمبوں Iٹرانسفارمرزپرکام کرنے سے پہلے پرمٹ ٹوورک ہرصورت حاصل کیاجائے لائنوں کوارتھ کرکے بجلی بندہونے کی تصدیق ہونے تک کام کاآغازنہ کیاجائے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے میپکوسرکل کمپلیکس مظفرگڑھ میں منعقدہ سیفٹی سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

سیفٹی سیمینارسے ایکسین میپکوڈویژن مظفرگڑھ فرقان زکریانے بھی خطاب کیااور کہا بے احتیاطی نقصان دہ ہے تمام لائن سٹاف اپنی جان کی حفاظت کویقینی بنائیں۔انہوں نے کہاآپ کی زندگی آپ کے خاندان اورملک وقوم کیلئے قیمتی اثاثہ ہے لہذاذاراسی بے احتیاطی اورلاپرواہی سے اسے موت کے منہ میں نہ دھکیلیں۔انہوں نے کہاحادثات ہونے کی اہم ترین وجوہات میں حدسے زیادہ خوداعتمادی،PPEکے استعمال سے گریز،PTWنہ لینااورکام کی جگہ کودنوں اطراف پرعارضی ارتھ نہ کرناشامل ہیں۔سیفٹی سیمینارمیں میپکوڈویژن مظفرگڑھ کے تمام ایس ڈی اوز،اے پی آراواورمیپکوڈویژن مظفرگڑھ کے سپروائزری اورلائن سٹاف نے شرکت کی۔