حکومت مصنوعی مہنگائی سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 01 جون2022ء) چیئرمین ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی حماد نواز خان ٹیپو نے کہا ہے حکومت مصنوعی مہنگائی سے نمٹنے کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے، مصنوعی مہنگائی کے خاتمے کیلئے تاجران اور سماجی افراد کے معاونت سے لائحہ عمل مرتب کی جائے گا ۔ یہ بات انہوں نے ڈپٹی کمشنر علی عنان قمر کے ہمراہ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں احمد یار ہنجرا، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل احسان الحق، اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو عامر محمود اور اسسٹنٹ کمشنر چوک سرور شہید نعیم بشیر بھی موجود تھے۔ حماد نواز ٹیپو نے کہا کہ انجمن تاجران، کریانہ ایسوسی ایشن، سماجی افراد، سبزی منڈی کے نمائندے اور ریڑھی والوں کے نمائندوں پر مشتمل سب کمیٹی بنائی جائے گی جو زمینی حقائق کے مد نظر رکھتے ہوئے اشیاء خوردونوش کی قمیتوں کے تعین میں معاونت کریں گے۔ \378