مظفرگڑھ ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 جنوری2019ء) ڈاکٹر ضیاء الحسن سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ حکومت عوام الناس کو جدیدطبی سہولیات کی فراہمی کیلئے پرعزم ہے اور میں بھی عوامی مسائل کے ازالہ کیلئے دن رات کوشاں رہونگا، سرکاری امور کی انجام دہی میں غفلت کے مرتکب افراد کا کڑا احتساب کیا جائیگا ،یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کا چیف ایگزیکیٹو آفیسر کی حیثیت سے چارج سنبھالنے کے موقع پر سٹاف کی جانب سے اعزازی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی ۔انہوں نے کہا وہ عوام الناس کی بھلائی پر یقین رکھتے ہیں۔میرے دروازے عوام کے لئے ہروقت کھلے ہیں۔ انہوں نے بھرپور خیر مقدم کرنے پر افسران اور عملہ کا شکریہ ادا کیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹرنسلیم اکبر لغاری ڈ،اکٹر طارق محمود ،ڈاکٹر اقبال مکول،ڈی ایچ اوز نے ڈاکٹر ضیاء الحسن کو سی ای او ہیلتھ مظفرگڑھ تعینات ہونے پر مبارکباد دی اور تعاون کا یقین دلایا بعدازاں ڈاکٹر طارق محمود نے سی ای او کو مختلف پروگرامز کے بارے تفصیلی بریفنگ دی قبل ازیں ایپکا کے وفد نے وزیر خان دستی اور جام عبدالحمید کی زیرقیادت سی ای او کو مبارکباد اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا اس موقع پر ڈاکٹر اقبال مکول جام عبدالحمید، عدنان لغاری بھی موجود تھے۔