حضرت سید غوث حمزہ ، حضرت سید امیر حمزہ کے تین روزہ سالانہ عرس کی تقریبات 18دسمبر کو شروع ہونگی

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 14دسمبر 2014ء)انجمن دربار عالیہ حضرت سید غوث حمزہ ، حضرت سید امیر حمزہ کے زیر اہتمام تین روزہ سالانہ عرس کی تقریباب 18دسمبر سے شروع ہونگی، 18دسمبر بروز جمعرات صبح9بجے دربار کو غسل دیا جائے گا،بعد نماز عشاء محفل نعت اور خطابات کی تقریب ہوگی، 19دسمبر بروز جمعتہ المبارک دن 2بجے ڈسٹرکٹ کونسل ہال مظفرگڑھ میں سیمینار بعنوان تعلیمات اولیا اور عہد عصر کے تقاضے منعقد ہوگا، جس کی صدارت سید اطہر حسین بخاری ایڈووکیٹ صدر ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ملتان کریں گے، سیمینار میں ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی، ڈی پی او رائے ضمیر الحق، ایم این اے جمشید احمد دستی، ایم پی اے حماد نواز ٹیپو، سید عبدالمعبود آزاد، سید اظہر حیدر بخاری، رانا محمد افضل،غلام علی بخاری، سید ہلا ل جاوید کاظمی، ملک خیر محمد بدھ، مفتی طارق چشتی بھابھہ، مفتی محمد شفیع اور دیگر مقررین خطاب کریں گے، 20دسمبر بروز ہفتہ شام 3بجے اختتامی تقریب سے شیخ الحدیث حضرت ارشد سعید کاظمی خطاب اور دعا فرمائیں گے۔