جماعت اسلامی مظفرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ فہم قرآن و حدیث کلاس 16 اکتوبر سے شروع ہو گی

مظفرگڑھ ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 07 اکتوبر2019ء) ضلعی راہنما جماعت اسلامی ملک سعید احمد کھکھ ایڈووکیٹ مظفرگڑھ نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی مظفرگڑھ کے زیراہتمام پانچ روزہ فہم قرآن و حدیث کلاس 16 اکتوبر تا 20 اکتوبر ,شام آٹھ بجے تا نو بجے بمقام صنعت زار بالمقابل دفتر جماعت اسلامی جیل روڈ مظفرگڑھ منعقد ہونگی۔ پروفیسر حافظ عبدالصمد طاہر لیکچر دیں گے۔