مظفر گڑھ۔5 ستمبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 ستمبر2017ء) مظفرگڑھ کی تحصیل علی پور کے تھانہ سٹی علی پور کی حدود کالج چوک پر تیز رفتار مسافر بس نے لوڈر رکشہ اور موٹر سائیکل سواروں کو روند ڈالاجس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہو گیا،ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے افراد اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کر دیا جبکہ بس ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا،پولیس کے مطابق تھانہ سٹی علی پور کی حدود کالج چوک پر ملتان سے صادق آباد جانے والی تیز رفتار مسافر بس نے موٹر سائیکل سواروں اور لوڈر رکشہ کو روند ڈالاجس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار وکیل جن کی شناخت قاضی جہانگیر ایڈووکیٹ اور لوڈر رکشے والے کی شناخت گلزار کے نام سے ہوئی ہے موقع پر جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہو گیا، ریسکیو 1122 نے فوری پہنچ کر جاں بحق ہونیوالے افراد اور زخمی شخص کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال علی پور منتقل کر دیا ، پولیس نے مقدمہ درج کر کے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔