مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 25 دسمبر2019ء) ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ڈاکٹر محمد ارشاد الحق کی ہدایت پر کرسمس کے تہوار پر ضلع مظفرگڑھ میں موجود تمام گرجا گھروں پر میڈیکل اور فائر کور مہیاء کرنے کے لیے ایمبولینسز فائر وہیکل اور ریسکیو اہلکاروں کو تعینات کر دیا گیا ہے۔اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا کہنا تھا کہ ریسکیو 1122 مسیحی برادری کی عبادات اور دیگر تقریبات کو مکمل طور پر ایمرجنسی کور مہیاء کر رہی ہے اور کسی بھی ناگہانی صورت سے نبرد آزما ہونے کے لیے تیار ہے۔