تمام ریوینیو سٹاف مردم شمارے کرنے والے عملے کے ساتھ مکمل تعاون کریں،اے سی کوٹ ادو

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے اپنے ماتحت تحصیلداروں ، نائب تحصیلداروں,گرداوروں، پٹواریوں اور نمبرداروں کو ایک مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ وہ یکم مارچ تا یکم اپریل ہونے والی 7ویں مردم شماری و خانہ شماری 2022-2023 میں مردم شماری کرنے والے عملہ سے اپنے علاقے میں اس اہم قومی فریضہ کی ادائیگی میں مکمل تعاون کریں،اپنے علاقہ کی مساجد اور دیہاتوں میں اعلانات کرائیں کہ شہری مردم شماری عملہ کے ساتھ تعاون کریں، اور مردم شماری عملہ کو ان کے متعلقہ بلاکس کی حدبندی میں بھی معاونت کریں تا کہ مردم شماری عملہ کو اس اہم قومی فرض کی ادائیگی میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔