اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو کا علی الصبح سبزی منڈی کا دورہ ، نرخوں کا جائزہ لیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 28 فروری2023ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو اصغر اقبال لغاری نے علی الصبح سبزی منڈی کا اچانک دورہ کیا، سبزی پھلوں کے ریٹ چیک کیے،اس موقع پر انہوں نے دوکانداروں کو ہدائت کی کہ سرکاری مقرر کردہ نرخوں پر سبزی اور پھلوں کی فروخت کو یقینی بنایا جائے،انہوں نے دوکانداروں کو متنبہ کیا کہ خود ساختہ مہنگائی کرنے والوں کے خلاف سختی سے نمٹا جائے گا، زیادہ ریٹ وصول کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں   عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالنے کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے،انہوں نے دوکانداروں کو ریٹ لسٹ دوکان میں نمایاں جگہ آویزاں کرنے کی ہدائت کی۔