تعیناتی کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے مکمل وسائل بروئے کار لاونگا ، انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہیڈپنجند

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 27 دسمبر2021ء) انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہیڈپنجند کے مطابق پٹرولنگ پوسٹ کی ماہ دسمبر کی کارکردگی، 15 مقدمات درج، 70 لوگوں کی امداد، 90 سلوموونگ گاڑیوں کو ریفلیکڑ لگاۓ ئے، انچارج پٹرولنگ پوسٹ ہیڈپنجند سب انسپکٹر سلیم اختر لاشاری نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران حادثات کی روک تھام کیلئے مکمل وسائل بروئے کار لاونگا ، گشت کے نظام کو بھی موثر کر دیا ہے،  مویشی گاڑیوں کی بھی چیکنگ جاری ہے،  دوران گشت لوگوں اور ڈرائیوروں کو آگاہی لیکچر بھی دیئے جا رہے ہیں۔