بچوں کے پانی سے روزہ کھولنے پر باپ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا

مظفر گڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی  13مئی 2020ء ) پانی سے روزہ کھولنے پر باپ نے زہر پی کر زندگی کا خاتمہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق کوٹ ادو میں باپ نے بچوں کی بھوک سے دلبرداشتہ ہو کر خود کشی کر لی۔ بتایا گیا ہے کہ بچے 5 دن سے بھوکے تھے اور پانی سے روزہ کھول رہے تھے۔ باپ نذیر احمد مزدوری کرتا تھا بچوں کی ماں گھروں میں کام کرتی تھی تاہم لاک ڈاؤن اور کورونا کے باعث  بے روزگار ہو گئے تھے ۔بچوں کی ماں کا کہنا ہے کہ کوئی مدد کو نہیں آیا ۔ میرے شوہر نے صرف اس لئے زہر کی گولیاں کھا لیں کیونکہ بچوں نے پانی سے روزہ کھولا تھا اور خاوند یہ برداشت نہیں کر سکا۔ بچے 5 دن سے بھوکے تھے۔ ہم کرایہ کے گھر میں رہ رہے ہیں جس کا کرایہ بھی اداکرنا تھا ۔ نجی پروگرام میں مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ اور تحریک انصاف کے رہنما ندیم افضل چن کے ساتھ بیوہ بھی شریک تھیں۔