بلدیہ خان گڑھ کا دکانداروں کو بلامنظوری کی جانے والی تعمیرات گرانے کے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ

مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 20 جنوری2020ء) بلدیہ خان گڑھ کا دکانداروں کو بلامنظوری کی جانے والی تعمیرات گرانے کے نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ، ایڈمنسٹریٹر ٹاؤن کمیٹی خان گڑھ آصف نواز جتوئی نے کہا ہے کہ ایسے تمام دکاندار اور کمرشل بلڈنگز مالکان کو مطلع کیا جا رہا ہے کہ جس دوکاندار نے اپنی دوکان کا نقشہ فیس جمع کیے بغیر دوکان بنائی ہوئی ہے وہ اپنی دوکان کا نقشہ منظور کروا کر فیس جمع کروا دیں بصورتِ دیگر قانون حرکت میں آئے گا اور ایسی تمام دوکانات کو غیر قانونی ڈکلئیر کر کے گرا دیا جائے گا۔