مظفر گڑھ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں .. انہوں نے کہا کہ ماحولیاتی ادارے، محکمہ جنگلات، محکمہ زراعت سے مل کر کام کریں ان کا کہنا تھا کہ شجر کاری آپشن نہیں ہے بلکہ ضرورت ہے اور اپنے بچوں کا مستقبل بچانے کے لیے درخت لگانے انتہائی ناگزیر ہیں. ان کا کہنا تھا کہ ‘درختوں کی کمی کی وجہ سے آلودگی پھیل رہی ہے اور امراض پیدا ہورہے ہیں جبکہ درخت لگانے سے آلودگی میں کمی ہوگی.موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات کو کنٹرول کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ شجر کاری وقت کی ضرورت ہے، انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے ماحول کو بھی صاف ستھرا اور صحت مند بنانا ہے ،ڈپٹی کمشنر انجینئر امجد شعیب خان ترین نے کہا ہے کہ ہم نے اپنے ضلع کو گرین اور کلین بنانا ہے ، ضلع بھر میں کروڑوں پودے لگائے جائیں گے جس کے لئے سرکاری اداروں میں نرسریاں لگائی جارہی ہیں، جن میں مختلف اقسام بالخصوص پھلدار پودے لگائے جارہے ہیں، جلد ہی ہم اپنا ہدف حاصل کرلیں گے جس سے نہ صرف ضلع مظفرگڑھ میں پودے لگائے جائیں گے بلکہ دیگر اضلاع کو بھی پودے فراہم کئے جائیں گے۔