کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد

مظفرگڑھ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 04 فروری2020ء) ڈی پی او کی ہدائت پر کینسر کے عالمی دن کے حوالے سے پولیس لائن میں بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا پولیس ترجمان کے مطابق کیمپ کا مقصد کینسر کے ضرورتمند مریضوں کو خون کا عطیہ دینا ھے کیمپ میں پولیس کے افسران اور جوانوں نے بڑی تعداد میں خون کے عطیات دئیے اس موقع پر ڈی پی او مظفرگڑھ سید ندیم عباس نے کہا کہ مظفرگڑھ پولیس کینسر کے مریضوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرنے کیلئے خون کے عطیات دے رہے ہیں ۔