ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کا ڈسٹرکٹ جیل کا دورہ،

مظفر گڑھ۔16 مارچ(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 16 مارچ2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج مظفرگڑھ رانا محمد عارف نے ڈسٹرکٹ جیل مظفر گڑھ کا پندرہ روزہ دورہ کیا، سول جج مظفرگڑھ نعیم بخش بھی ان کے ہمراہ تھے ۔سپرنٹنڈنٹ جیل ،اطہر جان ڈار،ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل محمد نازک شہزاد و دیگر افسران ڈسٹرکٹ جیل مظفرگڑھ بھی موجودتھے۔معائنہ کے دوران جیل انتظامیہ کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے۔ فاضل جج نے نو عمر وارڈ، ہسپتال بیرک سمیت مختلف بیروکوں کو معائنہ کیا،انہوں نے کچن اسیران کی صفائی اور کھانے کے معیار کو سراہا اور12معمولی نوعیت کے جرائم میں ملوث حوالاتیوں کو ذاتی مچلکہ پر رہائی کا حکم صادر فرمایا۔