آلو کی کاشت کا بہترین وقت رواںماہ ہے ۔ ڈی اوزراعت

مظفر گڑھ۔18 اکتوبر(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 18 اکتوبر2016ء) ڈی او زراعت مہر عابد حسین نے کہا ہے کہ آلو کی کاشت کا بہترین وقت ماہ اکتوبر ہے ٬ کاشتکار آلو کی کاشت کیلئے بیماری سے پاک تصدیق شدہ بیج کا استعمال کریں٬ انہوں نے کہا کہ آلو کی تازہ پیداوار بطور بیج نئی کاشت کیلئے موزوں نہیں ہوتی٬ کاشت کیلئے پہلے خوابیدگی کو توڑنا ضروری ہوتا ہے٬ آلو 10سے 12ہفتے پڑا رہنے سے خوابیدگی خود بخود ختم ہوجاتی ہے٬ کاشت سے پہلے بیج کوکم سے کم10دن پہلے سرد خانے سے نکال لیں اور سایہ دار جگہ پر رکھیں تاکہ بیج باہر کے عام درجہ حرارت سے مانوس ہوجائے اور اس میں شگوفے پھوٹ آئیں۔