مظفرگڑھ۔ 30 جنوری(مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 30 جنوری2019ء)ڈسٹرکٹ بار مظفرگڑھ کے جنرل سیکرٹری محمد ظفر اقبال انصاری کے اعلامیہ کے مطابق 31 جنوری جمعرات کو 11 بجے دن بارروم میں مظفرگڑھ سے تبدیل ہونے والے ایڈیشنل سیشن ججز رانا محمد عارف، بشیر احمد اور محمد یاسر عرفات کے اعزاز میں الوداعی پارٹی دی جائے گی۔جبکہ 10 بجے کے بعد عدالتی کام بند رہے گا اور وکلاء عدالتوں میں پیش نہیں ہونگے۔