شہر کوٹ ادو میں تمام وارڈز اور پبلک پلیس کے لیئے یلو ڈسٹ بن نصب کروا دی گئی ہے جس سے شہر میں آلودگی کم کی جا سکے گی۔ اسسٹنٹ کمشنرکاکہناتھاکہ میری عوام سے گزارش ہے کوڑا کرکٹ گلیوں میں پھینکنے سے اجتناب کیا جائے اوراس کے لیے ڈسٹ بین کا انتخاب کیا جائے۔
مظفرگڑھ ( مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 31 جولائی2019ء) اسسٹنٹ کمشنر کوٹ ادو نے میونسپل کمیٹی کو سدھارنے کا عزم کر لیا۔ اسسٹنٹ کمشنر جام آفتاب حسین نے صبح سویرے ملازمین کی حاضری چیک کرنے اور موقع پر ملازمین و آفسران کی کارکردگی چیک کرنے کیلیے میونسپل کمیٹی کوٹ ادو میں سرپرائز وزٹ کیا۔کوٹ ادو تحصیل میں صاف صفائی کے بڑھتے ہوئے مسائل کے پیش نظر جام آفتاب حسین نے بہترین حکمت عملی تو پہلے ہی تیار کر لی تھی جس پر عملدرآمد اب ہوتا نظر بھی آ رہا ہے۔