کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے زراعت کے مختلف شعبہ جات میں مقابلے کرائے جارہے ہیں،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع مظفرگڑھ

مظفرگڑھ۔ (مظفرگڑھ ڈاٹ ستی ۔ 31 جولائی2019ء) ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد اشرف قریشی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر احتشام انور کی ہدایت پر ضلع مظفرگڑھ کے کاشتکاروں کی حوصلہ اور جدید کاشتکاری کو فروغ دینے کیلئے زراعت کے مختلف شعبہ جات میں مقابلے کرائے جارہے ہیں، جس میں وزیر اعظم پاکستان کے پروگرام سر سبز پاکستان پروگرام کے تحت موجودہ سال کے دوران سب سے زیادہ پھلدار پودے، سایہ دار تعمیراتنی لکڑی والے پودے لگانے کا مقابلہ ہوگا، کم ازکم دو ایکڑ کاشتہ کپاس کی زیادہ سے زیادہ پیداوار حاصل کرنے کا مقابلہ ہوگا، ترقی پسند کاشتکاران جو جید مشینی طریقہ کاشت کرتے ہوں کے درمیان مقابلہ ہوگا، نوجوان کاشت کاروں کی حوصلہ افزائی کے لئے چالیس سال سے کم عمر کے کاشتکار جو باغات، سبزیات، غیر روایتی فصلات کی جدید طریقوں پر کاشت کرتے ہوں ان کامقابلہ ہوگا، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت محمد اشرف قریشی نے بتایا کہ جو خواہشمند کاشتکار ان مقابلہ جات میں شرکت کرنا چاہتے ہیں وہ اپنے مکمل کوائف کے ساتھ سادہ کاغذ پر درخواست لکھ ہر اپنی اپنی تحصیلوں میں اسسٹنٹ کمشنر یا اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اور دفتر زراعت آفیسر یا ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع کے دفتر مٰں 20اگست تک جمع کراسکتے ہیں۔