مظفرگڑھ۔ (مظفر گڑھ ڈاٹ سٹی۔ 29 جنوری2019ء) اساتذہ شرح خواندگی میں اضافے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں۔اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں کسی قسم کی کوتاہی سے کام نہ لیں۔ان خیالات کا اظہار غلام فاروق علوی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سیکنڈری مظفرگڑھ نے پنجاب ٹیچرز یونین مظفرگڑھ کے عہدیداران امام دین ملک،جمشید اختر بابر،عبدالغفار خان کاکڑ،امجد شہزاد شیروانی،سہیل قادر خان و دیگر اساتذہ سے ملاقات کے دوران کیا۔اس موقع پر امام دین ملک اور جمشید اختر بابر نیغلام فاروق علوی کو مظفرگڑھ میں تعینات ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ان کے ساتھ اچھے روابط کو فروغ دیں گے اوراپنے فرائض منصبی سر انجام دینے کے ساتھ اپنے حقوق کی حفاظت کے بھرپور کردار ادا کرتے رہیں گے۔غلام فاروق علوی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو اساتذہ کو درپیش مسائل کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔جس پر انہوں نے وعدہ کیا کہ اساتذہ کے تمام جائز مطالبات قانونی تقاضے پورے کرتے ہوئے جلد حل کر دیے جائیں گے۔