ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری

مظفرگڑھ۔ 26 نومبر(مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 26 نومبر2019ء) ہیڈ ماسٹرز ایسوسی ایشن ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کے نومنتخب عہدے داران کی تقریب حلف برداری گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خورشید آباد مظفرگڑھ کے ہال میں منعقد ہوئی. چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی مسعود ندیم ملک نے نومنتخب عہدے داروں ضلعی صدر رانا فرزند علی, نائب صدر سیف اللہ خان, نائب صدر خاتون منزہ توقیر ہاشمی, جنرل سیکرٹری طارق محمود گشکوری, جوائینٹ سیکرٹری محمد انصر, فنانس سیکرٹری اعجاز حسین مہر اور سیکرٹری اطلاعات شایان جاوید سے حلف لیا.اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سی ای او نے کہا کہ ضلع کی تعلیمی ترقی کے لئے سب کو ملکر کام کرنے کی ضرورت ہی.انہوں نے نومنتخب عہدے داروں کو مبارک باد دی اور کہا کہ ضلعی باڈی اساتذہ کے مسائل حل کرنے میں کوئی دقیقہ فرو گزاشت نہیں کرے گی. انہوں نے بتایا کہ ضلع کے سکولوں میں آخری پیریڈ زراعت کے لئے مختص کر دیا ہی. جبکہ تقریب میں صدر بار مظفرگڑھ مہر اعجاز احمد, ڈپٹی ڈی ای او منیر اکبر لخاری, ڈی ای او ایلیمنٹری رانا محمد اکرم شاہد, ضلعی صدر مجلس شہریاں مظفرگڑھ رانا امجد علی امجد ایڈووکیٹ, ڈی ای او زنانہ ثمینہ بشیر, پرنسپل دانش سکول رانا محمد راشد خان , سابق سی ای او تعلیم ملک کبیر احمد عاربی, ملک صفدر پہوڑ , رانا واجد علی ایڈووکیٹ, جعفر حسین بھٹہ, ملک مظہر حسین پہوڑ, قاضی سرفراز حسین, پرنسپل ملک محمد رفیق مونڈ,ملک رضوان الرحمن ,صدرایپکا وزیر احمد دستی, صدر پی ٹی یو ملک امام دین, عبدالحمید اور پنجاب ٹیچرز یونین کے عہدے داران نے شرکت کی