Home / News / ھانہ سٹی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، دو ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

ھانہ سٹی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں، دو ملزمان سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی13 جون2020ء) تھانہ سٹی  مظفرگڑھ کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بڑی کارروائیاں، دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے منشیات کی بھاری مقدار برآمد کر لی۔تفصیل کے مطابق ایس ایچ او تھانہ سٹی مظفرگڑھ ملک خرم کھر کی قیادت میں کارروائیاں کرتے ہوئے سب انسپکٹر عبدالباسط، سب انسپکٹر نور خان ، سب انسپکٹر محمد بلال چانڈیہ اور اسسٹنٹ سب انسپکٹر محمد رمضان کی پولیس ٹیم کے ہمراہ بڑی کارروائیاں کرتے ہوئے منشیات فروش ملازم حسین اور فضل الہٰی کو گرفتار کر کے 180 کلوگرام منشیات (میری جوانا) برآمد کرلی، ندیم عباس نے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Loading...
%d bloggers like this: