Breaking News
Home / News / گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی، قیمتی سامان جل گیا

گھر میں گیس سلنڈر لیک ہونے سے آگ بھڑک اٹھی، قیمتی سامان جل گیا

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی ۔ 17 ستمبر2019ء) مظفرگڑھ علی پور روڈ پر بستی پٹڑی سادات میں ایک گھر میں کچن میں گیس سلنڈر لیک ہونے کی وجہ سے آگ بھڑک اٹھی تفصیل کے مطابق گھر کے ر ہائشی کمرے میں گیس سلنڈر اور چولہا رکھ کر کچن کا کام بھی لیا جا رہا تھا سلنڈر لیک ہونے سے کمرے میں آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے کمرے میں موجود سارے سامان کو لپیٹ میں لے لیا ریسکیو 1122 کے فائر وھیکل اور ایمبولینس نے فائر فائٹنگ یونٹ کے ہمراہ موقع پر پہنچ کر آگ کو بجھایا آگ لگنے سے کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہواگھر کے تمام افراد محفوظ رہیلیکن کمرے میں موجود سارا ساز و سامان جل کر راکھ ہو گیا۔

Loading...