مظفرگڑھ کے علاقوں ٹبہ کریم آباد، گلی نمبر چار میں سیوریج کا نظام بہتر کیا جائے ، صدر مزدور اتحاد ویلفیئر وزیر احمد موہانہ

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 17 ستمبر2019ء) صدر مزدور اتحاد ویلفیئر تنظیم مظفرگڑھ ملک وزیر احمد موہانہ نے ٹبہ کریم آباد، گلی نمبر چار میں سیوریج کا نظام ابتر ہونے اور گلیوں میں مکانوں کے سامنے گندہ پانی جمع ہونے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ میں صحت و صفائی کی حالت بہت خراب ہے، مقامی ایم پی اے عبدالحئی دستی نے اس گنجان ترین آبادی کو ایک روپے کی گرانٹ نہیں دی ہے،جس کی وجہ سے اب سیوریج بند ہو کر رہ گیا ہے، جبکہ مکین پریشانی کا شکار ہیں گندے پانی کے باعث تعفن اور بیماریاں پھیل رہی ہیں انہوں نے ڈپٹی کمشنر اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔