Breaking News
Home / News / گھاس کاٹتے ہوئے نوجوان کے دونوں ہاتھ الیکٹرک ٹوکہ میشن میں آ کر کٹ گئے

گھاس کاٹتے ہوئے نوجوان کے دونوں ہاتھ الیکٹرک ٹوکہ میشن میں آ کر کٹ گئے

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جون2020ء) مظفرگڑھ شہر میں گھاس کاٹتے ہوئے نوجوان کے دونوں ہاتھ الیکٹرک ٹوکہ میشن میں آ کر کٹ گئے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق پرانا رنگ پور روڈ پر واقع چونگی نمبر 9 کے قریب الیکٹرک ٹوکہ مشین پر گھاس کاٹتے ہوئے نوجوان محمد وسیم ولد سرور عمر 25 سال کے دونوں ہاتھ ٹوکہ میشن میں آ کر مکمل طور پر کٹ کر بازو سے علیحدہ ہو گئے۔ واقع کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ایمبولینس نے جائے حادثہ پر پہنچ کر زخمی ہونے والے محمد وسیم کو فوری طور پر موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا۔
Loading...
%d bloggers like this: