عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر چھاپے،ایک پر جرمانہ عائد

مظفرگڑھ (مظفرگڑھ ڈاٹ سٹی۔ 05 جون2020ء) عوامی شکایات پر پٹرول پمپس پر چھاپے، اوووچارجنگ پر جرمانے محکمہ سول ڈیفنس نے انٹی کرپشن اور ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹری کے ہمراہ مہنگا پٹرول فروخت کرنے کی عوامی شکایات پر مختلف پیٹرول پمپس پر چھاپے مارے اور تونسہ موڑ پر انڈس پٹرول پمپ کو سرکاری نرخ سے زائد نرخ پر پیٹرول فروخت کرنے پر 20000 روپے جرمانہ عائد کردیا۔